the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی ویمن کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
انگلینڈ
حیدرآباد۔31جنوری(اعتماد نیوز) یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع مسجد سے الکٹرک وائرس کا سرقہ کرلیا گیا ۔کمیٹی کے ذمہ داروں نے بتایا کہ 3منزلہ مسجد فتح اللہ بیگ، یاقوت پورہ سے آج نماز عصراور مغرب کے درمیان بعض اشرار نے الکٹرک وائرس کے نصب کردہ بنڈلس کا سرقہ کرلیا ۔بتایا گیا کہ کام مکمل ہونے کے بعد زائد وائر اس لئے رکھے گئے تھے تاکہ مستقبل میں انہیں کام میں لایا جاسکے ۔اس سلسلہ میں رین بازار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے ۔اسی طرح یاقوت پورہ جواہر پورہ میں واقع ایک اور مسجد سے بھی سارقین نے وائرس کا سرقہ کرلیا ۔گنجان آبادی والے علاقوں کی مساجد میں وائرس کے سرقہ کی واردات سے مقامی افراد میں تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے ۔
شوہر نے بیوی کو زندہ جلادیا
llشوہر نے بیوی کو زندہ جلادیا۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 28 سالہ نرملا ساکن وٹھل واڑی‘ وینکٹیش نگر کی شادی سال 2003 میں راجو سے ہوئی۔ انہیں 4 بچے ہیں۔ خاتون خانگی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔ شوہر کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا اور وہ اس کو ہراساں کیا کرتا تھا۔ 25 جنوری کو خاتون دفتر کے کسی ساتھی سے بات چیت کررہی تھی کہ شوہر نے اسے دیکھ لیا اور گھر پہنچنے کے بعد اسے بری طرح سے زدوکوب کیا۔ برہمی کے عالم میں خاتون نے کیروسین چھڑک لیا اور خودکشی کی دھمکی دی جس پر شوہر نے یہ کہتے ہوئے جلتی ہوئی ماچس کی تیلی سے آگ لگادی کہ وہ کیا خودکشی کرے گی وہ خود اسے آگ لگادے گا۔ خاتون کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ نارائن گوڑہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ 
انوہیا قتل کیس ‘ ممبئی پولیس کو اہم سراغ دستیاب 
حیدرآباد ۔ 31 ؍ جنوری (اعتماد نیوز) ریاست سے تعلق رکھنے والی سافٹ ویر انجینئر انوہیا قتل کیس میں اس وقت ایک نیا موڑ آیا جب ممبئی پولیس کو بعض اہم سراغ کا پتہ لگا ۔ پولیس کے پاس موجود سی سی فوٹیج کے مطابق انوہیا لوک مانیا تلک اسٹیشن پر اترنے کے بعد ایک نامعلوم شخص کے ساتھ دیکھی گئی ۔ پولیس اس شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے ‘ اُسے شبہ ہے کہ یہ شخص اور انوہیا ایک دوسرے کو جانتے تھے ۔ انوہیا 5 جنوری کو لاپتہ ہوگئی تھی اور 11 دن کے بعد اس کی نعش دستیاب ہوئی ۔ پولیس تحقیقات میں پتہ چلا کہ اس کی عصمت ریزی کی گئی اور 5 دنوں تک اذیتیں دی گئیں ۔ کنجور مارگ پولیس نے اس کیس میں 5 ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔ 
خودکشی سے قبل ‘رشتہ داروں کو اطلاع
llاپنے رشتہ داروں کو سیل فون پر اطلاع دینے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ کاچی گوڑہ پولیس کے



مطابق ٹیلر پیشہ 55 سالہ رمیش ساکن کاچی گوڑہ کو کاروبار میں کافی نقصان ہوا اور اس نے خودکشی کرلینے کا ارادہ کیا۔ 28 جنوری کو اس نے امریکہ میں مقیم اپنے بھائی اور دیگر رشتہ داروں کو فون کرکے بتایا کہ وہ اپنی جان دے رہا ہے اور اس نے فون بند کرکے زہر پی لیا۔ رشتہ داروں نے پڑوسیوں کو اطلاع دی۔ اسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ 
شیر خوار لڑکا اور خاتون بلندی سے گر کر ہلاک
ll علیٰحدہ حادثات میں بلندی سے گرنے کے نتیجہ میں شیر خوار بچہ اور ایک خاتون ہلاک ہوگئے۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق 2 سالہ پرجول سنگھ ساکن سیتا رام باغ 21 جنوری کو کھیل کے دوران اپنے مکان کی دوسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا‘ کل جانبر نہ ہوسکا۔ ایس آر نگر پولیس کے بموجب 55 سالہ لکشمماں متوطن مشرقی گوداوری امیر پیٹ کے ایک ہاسپٹل میں ملازمہ تھی‘ کل اتفاقی طور پر چوتھی منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی۔ 
نومولود بچہ کی نعش نالے سے دستیاب
ll سنتوش نگر پولیس کو نومولود بچہ کی نعش نالے سے دستیاب ہوئی۔ پولیس کے مطابق اروندھتی نگر نالے میں آج صبح نومولود کی نعش پائی گئی۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے نعش کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا۔ 
طالبہ کو ہراسانی‘ نوجوان گرفتار
llافضل گنج پولیس نے پی جی کی طالبہ کو محبت کے نام پر ہراساں کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ پردیپ متوطن ضلع میدک پی جی کی طالبہ کو گذشتہ 2 سال سے ہراساں کررہا تھا۔ کل وہ طالبہ کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل پہنچا‘ طالبہ نے تنگ آکر اپنے بھائی کو اطلاع دی۔ بھائی کی شکایت پر پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ 
لاری ڈرائیور کو ڈاکونے لوٹ لیا
فائرنگ سے پیر زخمی
llکرنول سے ریتی کی لاری حیدرآباد کی سمت واپس آرہی تھی اس دوران رکی ہوئی تھی کہ شاد نگر مین روڈ پر ایک بولیرو گاڑی رکی اور اس میں سے 2ڈاکو جو منکی کیپ اور سفید شوز پہنے ہوئے تھے اور ہندی میں بات چیت کررہے تھے دشرتھ گوڑ لاری ڈرائیور وکلینر سے بات چیت کی اور کہا کہ یہ لاری کہاں سے آرہی ہے تب دسرتھ گوڑ نے سمجھا کہ منڈل آفس وغیرہ محکمہ کے عہدیدار ہوں گے ۔نقاب پوش نے ان کے پاس موجود رقم 3000روپئے چھین لئے ودیگر چیزیں لینے کی کوشش کی نہ دینے کی صورت میں ایک نے پستول نکالا اور دسرتھ گوڑ کے پیر پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے گولی اس کے پاؤں میں لگی جس کو شدید زخمی حالت میں دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.